Home / پاکستان / شہبازشریف نے لندن جانے کیلئے ٹکٹ بک کروالی

شہبازشریف نے لندن جانے کیلئے ٹکٹ بک کروالی

Sharing is caring!

لاہور(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے لندن جانے کے لئے غیر ملکی ائیر لائن سے آج بروز ( ہفتہ ) کی بکنگ کروا لی ۔شہبازشریف بلیک لسٹ سے نام نکلنے پر لندن روانہ ہو جائیں گے۔شہبازشریف نے اپنے کینسر اور کمر کے ڈاکٹرز سے وقت لے رکھا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے درخواست پر ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

سرکاری وکیل نے شہباز شریف کی درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ شہباز شریف نے درخواست میں ہیں لکھاکہ ایمرجنسی میں جانا ہے۔ کہتے ہیں کہ 20 مئی کو ڈاکٹر سے اپوائنٹمنٹ ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے وہ قطر میں 10 دن قرنطینہ کریں؟ قرنطینہ کم سے کم 14 دن کے لیے ہوتا ہے۔ شہبازشریف اگر پہلے قطر جاتے ہیں اور پھر برطانیہ تو 20 مئی تک کیسے معائنہ کراسکتے ہیں؟ عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا آپ بتائیں کہ شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں ہے یا نہیں؟ ایک ایسا شخص جس کی ضمانت ہو چکی ہے اور ای سی ایل میں نام بھی نہیں ہے۔ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں اور پہلے دو مرتبہ جا کر واپس آچکے ہیں۔ جج نے استفسار کہا آپ کے کیا تحفظات ہیں کیا شہبازشریف واپس نہیں آئیں گے؟

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *