ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی سوشل میڈیا کی وجہ سے جان خطرے میں پڑ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یوٹیوب پر کئی ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن نائف ایسی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کے ذریعے وہ شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد کے عہدے سے ہٹا کر دوبارہ خود ولی عہد بن جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایسی ٹویٹس کی بھرمار ہے جن میں اس منصوبہ بندی کے بارے میں بات کی جا رہی ہے۔شہزادہ محمد بن نائف، جو پہلے ہی زیرحراست ہیں، کے وکلاءکا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی ان پوسٹس کی وجہ سے ان کی جان خطرے میں ہے، کیونکہ منصوبہ بندی کی اس افواہ کو درست مانتے ہوئے ان کے خلاف کچھ بھی اقدام ہو سکتا ہے