Home / Uncategorized / سعودی عرب کی پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

سعودی عرب کی پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

Sharing is caring!

سعودی عرب نے پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پاکستان اور بھارت کے

درمیان کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے بھی اہم ہے،پاکستان افغانستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام پالیسیوں میں بنیادی زور کسی بھی

قوم کے عوام کی خوشحالی کے فروغ پر ہونا چاہیے۔اسلامو فوبیا کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اس سے نمٹنے کیلئے او آئی سی کا کردار اہم ہے، عالمی برادری کیدرمیان اسلاموفوبیاسے نمٹنے کیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، خوشی ہے پاکستان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *