Home / پاکستان / لاہور میں اپوزیشن رہنماؤں کی میٹنگ! مریم نواز کس بات پر پھٹ پڑیں؟ تمام رہنماء ’ چھوٹی سوچ‘ پر دنگ رہ گئے

لاہور میں اپوزیشن رہنماؤں کی میٹنگ! مریم نواز کس بات پر پھٹ پڑیں؟ تمام رہنماء ’ چھوٹی سوچ‘ پر دنگ رہ گئے

Sharing is caring!

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی اور پی یو ایف جی کے صدر رانا عظیم کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پی پی رہنماؤں سے گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ملتان جلسے میں کس لیے بُلایا گیا تھا؟ کیا ہم لوگ وہا ں پر آصف بھٹو کی سیاسی لانچنگ کے لیے آئے تھے؟

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا عظیم کا کہنا تھا کہ لاہور میں لیگی رہنماؤں اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے مابین ملاقات ہوئی، ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی، مریم نواز نے اس موقع پر گلہ کیا کہ ہم لوگ ملتان جلسے میں حکو مت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے گئے تھے آصف بھٹو کی سیاسی لانچنگ کے لیے نہیں۔

رانا عظیم کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو ہمارے ساتھ زیادتیاں کر رکھی ہیں ہم وہ سب کچھ بھلا کر ملتان گئے تھے، لیکن آصفہ بھٹو نے جو تقریر کی اس میں انہوں نے ایک مرتبہ بھی نواز شریف کا نام نہیں لیا، اگر میرے متعلق یا نواز شریف کے متعلق کوئی بات ہوجاتی تو لیگی کارکنان کا جذبہ بھی بڑھ جانا تھا۔

رانا عظیم نے مزید کہا کہ مریم نواز ننے یہ نقطہ اُٹھا کہ وہاں جلسہ نہیں بلکہ یوں لگ رہا تھا جیسے پیپلز پارٹی اور ن لیگ حریف ہیں اور ان میں الیکشن ہو رہے ہیں، مریم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو بھی کہا گیا کہ وہاں پر ایک جملہ بھی نہیں تھا آپ کے لیے، ہمیں یہ بھی کلیئر کرنا ہوگا کہ سب کچھ ہمارے ہی خلاف تو نہیں ہو رہا ، آئندہ جلسوں میں اگر آصف نے تقریر کرنی ہے تو اس میں نواز شریف کا نام بھی ہونا چاہیئے، اور یہ تقاریر ن لیگ کے حق میں بھی ہونی چاہیئے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *