لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب لاہور نے لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کے خلاف چودہ کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، اور کہا جارہ ہے کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری بھی تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راناثناء اللہ جب صوبائی وزیر کے عہدے پر تھے ، محض 4 سالوں کی مدت میں انہوں نے چھبیس کروڑ، اڑتیس لاکھ اور چرانوے ہزار کی جائیدادیں بنائیں۔حاصل کردہ شوہد کے مطابق وزیر قانون کے عہدے پر جب راناثناء اللہ تھے اس وقت انہوں نے ایک سو اٹھاسٹھ پلاٹ اور 2فارم ہاؤس خریدے ۔نیب دستاویزات میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ راناثناء اللہ کو صرف 5 مرلے کا گھر اور10 کنال کی اراضی وراثت میں ملی تھی، رانا ثناء اللہ نے اپنی جائیداد کی مالیت دس کروڑاٹھانوے لاکھ اکتیس ہزارپانچ سو ظاہر کی ہے جبکہ حقیقی مالیت چودہ کروڑستاسٹھ لاکھ سولہ ہزار روپے ہے۔