Home / اہم خبریں / پچھلے 3 سالوں میں سونا ، ڈالرز یا بانڈز خریدنے والوں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ ،

پچھلے 3 سالوں میں سونا ، ڈالرز یا بانڈز خریدنے والوں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ ،

Sharing is caring!

فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے سال2017سے سال 2020 تک کروڑوں روپے مالیت کا سونا،پرائز بانڈز اور ڈالرز خریدنے والے سرمایہ کار وں کی چھان بین شروع کردی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیمیں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تھرڈ پارٹی معلومات اکٹھی کریں گی،

ایف بی آر اس امر کا جائزہ لے گا کہ ڈالرز ،پرائز بانڈز اور سونا خریدنے والوں کے پاس سرمایہ کہاں سے آیا؟ گوشواروں میں سرمایہ کاری ظاہرنہ کرنے والوں کا بھی کڑا حساب ہوگا۔ڈالرز، پرائز بانڈز اور سونے کے غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے نوٹسز جاری کئے جائیں گے،

ٹیکس نیٹ میں موجود ہونے کے باوجود سرمایہ کاری کی درست تفصیلات چھپانے والوں کو بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *