Home / پاکستان / حکمران جتنا مرضی زورلگالیں لیگی قیادت ڈرنے اورجھکنے والی نہیں والد کو روکے جانے پرحمزہ شہباز پھٹ پڑے

حکمران جتنا مرضی زورلگالیں لیگی قیادت ڈرنے اورجھکنے والی نہیں والد کو روکے جانے پرحمزہ شہباز پھٹ پڑے

Sharing is caring!

مسلم لیگ (ن)کے مرکزی راہنماحمزہ شہباز شریف نے کہاکہ حکمران جتنا مرضی زورلگالیں لیگی قیادت ڈرنے اورجھکنے والی نہیں انہوں نے کہا سرگودھا کے پارٹی وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف کوبیرون ملک علاج کیلئے

جانے سے روکناقانون کی ہی نہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے سرگودہا ریجن کے علاقہ نورپورتھل کے صوبائی حلقہ پی پی 84 میں حکومتی تمام سختیوں کے باوجود شاندارکامیابی پر مقامی لیگی راہنماؤں ،ڈوثرنل وضلعی عہدیداروں اورارکین اسمبلی کومبارکباد دی اور کہا کہ

وہ عوام رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے ہرسطح پر کوشاں رہیں انشاء اللہ اب وقت زیادہ دور نہیں جب ملک میں ایک بار اقتدار مسلم لیگ ن کو ملے گا اور لیگی حکومت پھر سے عوامی خدمات کے ادھورے منصوبے شروع کرئے گی۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کانعرہ لگانے والے ان جھوٹے حکمرانوں کے چہروں سے اب عوام نقاب اتار رہے ہیں۔انشاء اللہ جلدہی یہ جھوٹے اورمکارحکمران اپنے انجام کوپہنچیں گے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *