لاہور (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو لوگ اس بات کے انتظار میں ہیں کہ جسلوں سے حکومت ختم ہو جائے گی ان کی امیدیں پوری نہیں ہوں گی۔
تحریک انصاف کی حکومت جلسوں سے نہیں اپنی آئینی مدت کے خاتمے پر ہی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں شامل ہیں ان کا مقصد ملک میں بد امنی پھیلانا ہے۔وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم جماعتیں ضیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہیں ۔پی ڈی ایم کی قیادت دراصل ملک کی ترقی کے دشمن ہیں اسی لیے انہیں ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔