Home / پاکستان / مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کیے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہونگے وزیراعظم عمران خان کی قوم کو یقین دہانی

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کیے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہونگے وزیراعظم عمران خان کی قوم کو یقین دہانی

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اس وقت بذریعہ ٹیلی فون عوام سے براہ راست گفتگو کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے فون کال لینے سے پہلے عوام سے ایک بار پھر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس

او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ اپنی قوم کو تاکید کرتا ہوں کہ ایس او پیز میں سب سے اہم ہے کہ آپ ماسک پہنیں، اس سے 50 فیصد تک کورونا کا پھیلاؤ کم کیا جاسکتا ہے لہٰذا عوام اپنے آپ کو اور اپنے بزرگوں کو بچائیں، اپنی قوم کوبچائیں اور ماسک پہنیں تاکہ ہمیں لاک ڈاؤن نہ کرنا پڑے، اس کا سب سے بڑا نقصان غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو ہوتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے ایک بار پھر کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت کشمیر کے معاملے پر اپنا 5 اگست کا فیصلہ واپس نہیں لے گا اور آرٹیکل 370 کو منسوخ نہیں کرے گا اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *