کراچی (ویب ڈیسک)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایل این جی گیس کی درست وقت پرخریداری نہ کرنے پر اورفرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کہ وجہ سے وقم کی جیبوں پر 122 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔
ہمارے پاس اس کے تما م شواہد اور ثبوت موجود ہیں ۔ حکومت نے عوام کو اربوں کا ٹیکہ لگا دیا لیکن نیب اس پر خاموش ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے سامنے اب شواہد موجود ہیں تو اگر اب بھی نیب نے کوئی کارروائی نہ کی تو ہم خود اس کا ریفرنس جمع کرائیں گے۔وزیر تعلیم نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری گیس،چینی،آٹا بجلی اور دیگر بحرانوں کے ذمہ داران جن میں وزیراعظم اور ان کے وزراء شامل ہیں کے خلاف ریفرنس دائر کرنا ہو گا۔