Home / پاکستان / صدرو وزیراعظم کے طبی معائنے وخوراک معائنے پر 5 ڈاکٹر تعینات کر دیے گئے

صدرو وزیراعظم کے طبی معائنے وخوراک معائنے پر 5 ڈاکٹر تعینات کر دیے گئے

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم کے طبی معائنے اور خوراک کے معائنے کے لیے 5 ڈاکٹر ز کو مامور کردیا گیا ۔نجی ٹی وی رپورٹ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کی انتظامیہ نے 5 میڈیکل آفیسر کو

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے اور خوراک کے معائنے کے لیے مقرر کردیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹر نرمل اور ڈاکٹر نورمحمد مامور کئے گئے ہیں جب کہ صدر کی خوراک کی چیکنگ کے لئے ڈاکٹر نزیر احمد رہوجو مقرر کئے گئے ہیں، تینوں ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹر اعجاز احمد اور ڈاکٹر اسد ابراہیم گیلانی کو مقرر کیا گیا ہے، یہ دونوں ڈاکٹر بھی 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے اور موٹر کیڈ کے ساتھ وزیراعظم کی خوراک کی چیکنگ کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *