Home / پاکستان / تعلیمی اداروں کی بندش تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ

تعلیمی اداروں کی بندش تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ

Sharing is caring!

راولپنڈی (آن لائن) تعلیمی اداروں کی بندش تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ، گزشتہ تعلیمی سال میں بغیر امتحان پاس کر دیا گیا جو تعلیم دشمنی ہے، قوم کے نونہال تعلیم سے دور ہو کر لیب ٹاپ اور موبائل فون کے عادی ہو گئے، آن لائن تعلیم نے بچوں کا تعلیمی مشقبل تباہ کر دیا، حکومت تعلیمی شعبہ کو بچانے کیلئے فلفور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر،ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی عرفان مظفر کیانی نے سکول مالکان اور آپسکا پوٹھوہار ٹاؤن کے صدر انیس اقبال،

کینٹ کے صدر عمیر اعوان، اسد کیانی، چوہدری افتخار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اگر شعبہ تعلیم کو تباہی سے بچانا چاہتی ہے تو فوری طور پر اساتذہ اور بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کرے، میٹرک، ایف اے کے بچوں کو امتحانات کے لیے وقت نہ دینا نا انصافی ہے، ذہین بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں، حکومت فوری طور پر تعلیمی تعطل کا خاتمہ کرے،عرفان کیانی نے کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طلباء اساتذہ اور سکول مالکان کے حقوق کی بات کرتی ہے اور فرائض کے حوالے سے بھرپور مہم چلا رہی ہے، ہم معیار تعلیم اور فروغ تعلیم کے کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے، نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *