Home / پاکستان / عید پر رشتے داروں کو گھر آنے سے روکیں، عوام سے حیرت انگیز اپیل کر دی گئی

عید پر رشتے داروں کو گھر آنے سے روکیں، عوام سے حیرت انگیز اپیل کر دی گئی

Sharing is caring!

کراچی (این این آئی)وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس سال عید الفطر پر رشتے داروں کو اپنے گھر آنے سے روکیں۔ترجمان کے مطابق وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعلی سندھ نے صوبے کے عوام سے یہ اپیل کی ہے۔

وزیرِ اعلی سندھ کا اس ضمن میں مزید کہنا ہے کہ اگر احتیاط نہیں کریں گے تو عید الفطر کے بعد صورتِ حال خراب ہو جائے گی۔مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ سال عید الفطر پر عوام کے میل جول کے باعث کورونا وائرس کے 30 فیصد کیسز بڑھ گئے تھے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *