Home / پاکستان / بریکنگ نیوز : مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا اعلان، ریلیوں اور جلسوں کا شیڈول جاری

بریکنگ نیوز : مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا اعلان، ریلیوں اور جلسوں کا شیڈول جاری

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ نے 13 دسمبر کے جلسے سے قبل عوامی رابطہ مہم ، ریلیوں اور جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ کارکنوں کا لہو گرمانے کے لیے مریم نواز خود میدان میں اتریں گی۔ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں رانا مشہود اور سائرہ افضل تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خاں کا چیلنج قبول کرتے ہیں۔

مینار پاکستان پر ان سے بڑا جلسہ کرکے دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی۔ مریم نواز خود بھی مختلف جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کریں گی۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے واضح کیا کہ عمران خان اب سوچ لیں انہوں نے عزت سے گھر جانا ہے یا عوام ان کو نکال باہر کریں۔ اگر مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو پورے لاہور میں جلسے ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکار ہے۔ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی عذاب ہوچکا ہے۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *