مدینہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے سرکاری آفسر نے روضہ رسولؐ کے اندرونی منظر بیان کریے۔العربیہ کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ فیصل کے دور حکومت میں محکمہ مالیات میں نوکری کے فرائض انجام دینے والے شیخ عائض بن عمر نے ایک بیان میں کہا کہ شاہ فیصل نے حجزہ رسولﷺ میں موجود تمام اشیاء کو گننے اور ان کا ریکارڈ رکھنے کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔
اور اس کمیٹی میں سعودی عرب کےآڈٹ بیورو کے ممبران، محکمہ اوقاف اور محکمہ مالیات شامل کیا گیا تھا۔شیخ عائض نے بتایا کہ حجزہ رسولؐ میں انہوں نے لوہے کے مقفل صندوق دیکھے، جس سے متعلق کسی کو بھی کوئی علم نہیں تھا کہ ان کے اندر کیا ہوگا۔انہوں بتایا کہ ان صندوقوں سے منتعلق روایت تھی کہ یہ صندوق ترکوں کے زمانے سے ہی یہاں پر موجود ہیں، لہذا ان کے اندر کیا ہے ؟ کسی کو کچھ نہیں معلوم۔شیخ عائض نے بتایا کی ایک دن مجھے مغرب کی نماز کے بعد حجرے میں داخل ہونے کا حکم دیا گیا ، جس کے بعد مقفل صندوقوں کے تالے کھول کر اندر موجود اشیاء کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حجرے سے نبی کریمﷺ کی ذات سے منسلک کچھ تبرکات ملے۔