کرپٹو کرنسی ایتھوریم کے شریک بانی ویتالک بوتیرن نے بھارت کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا عطیہ دے دیا۔ فوربز کے مطابق 27 سالہ انٹرپرینیور دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھوریم کے شریک بانی ہیں۔ انہوں نے انڈیا سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی ایکسپرٹ سندیپ نیلوال کی جانب سے
قائم کیے گئے کووِڈ ریلیف فنڈ میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جمع کرائے ہیں۔ ویتالک بوتیرن نے یہ رقم کرپٹو کرنسی کی شکل میں دی ہے۔ انہوں نے انڈیا کے کووڈ ریلیف فنڈ میں 50 کھرب ایس ایچ آئی بی ٹوکن جمع کرائے ہیں جن کی مالیت 1.2 ارب ڈالر ہے۔