لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے ترک ڈراموں میں اسلامی تعلیمات دکھائی جاتی ہیں اسی لیے اسے اپنے ملک میں دکھانے کا کہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں پر پابندی تو نہیں لگائی جا سکتی مگر ان کا متبادل تو دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوششں ہیں کہ ایسی چیزیں بنائیں جن سے معاشرہ اوپر کو جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک خلافت اور مغلوں کا دور دیکھیں جب خاندانی نظام تباہ ہو تو ریاست کو قائم رکھنا مشکل ہو جا تا ہے۔