جانوروں کے کئی چینلوں پر آپ نے برفانی ریچھوں کے انتہائی طاقتور پنجوں اور خونخوا ر جبڑوں کی طاقت کے بارے میں تو سن ہی رکھا ہوگا یہ عام ریچھوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتے ہیں جو پلک جھپکتے ہی اپنے شکار کے چیتھڑے اڑا دیتے ہیںلیکن کینیڈا میں رہنے والا مارک دنیاکا واحد انسان ہے جس نے ایک برفانی بھالو کو گھر میں پال رکھا ہے ۔ مارک کے پاس موجود یہ پولر بئیر
درحقیقت ایگی نامی ایک 16سال کی مادہ ریچھ ہے جو صرف چھ ہفتوں کی تھی ،تو مارک اسے اپنے گھر میں لے آیاتھا۔ مارک کا کہناہے کہ ایگی صرف ان دونوں میاں بیوی سے ہی مانوس ہے۔ اور وہ کسی تیسرے شخص کو اپنے نزدیک برداشت نہیں کرتی۔ لیکن اگر کبھی ایگی کو دونوں میاں بیوی کی مناسب توجہ نہ مل رہی ہو تو یہ انتہائی غصے میں آجاتی ہے جس کا اندازہ اس کی حرکات سے ہونے
لگتا ہے۔ مارک تو اپنے ہاتھ اور سر تک ایگی کے منہ میں ڈال دیتا ہے۔ لیکن ہر پالتو ریچھ قابل بھروسہ نہیں ہوتا۔کیلی نامی ایک امریکی خاتون 2016میں اپنے ایک پالتو ریچھ سے کھیلتےہوئے اس کی خوراک بن گئی تھی۔کیلی کے شورپر اس کے پڑوسی نے آکر اس خونخوار ریچھ کو مارڈالا تھا۔لیکن
تب تک ریچھ کیلی کو موت کی نیند سلا چکا تھا۔اسلئے اگریہ کہا جائے کہ مارک نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے ، تو شاید غلط نہیں ہوگا