Home / اہم خبریں / کیاامت مسلمہ کی قیادت سعودی عرب کے ہاتھ سے نکلنے والی ہے؟بڑے اسلامی ملک کے وزیرخارجہ کاایسااعلان جس سے عرب ممالک پریشان ہوگئے

کیاامت مسلمہ کی قیادت سعودی عرب کے ہاتھ سے نکلنے والی ہے؟بڑے اسلامی ملک کے وزیرخارجہ کاایسااعلان جس سے عرب ممالک پریشان ہوگئے

Sharing is caring!

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ” یہ وقت فلسطین میں باہمی اخوت و عزم کے مظاہرے کا وقت ہے۔ امت مسلمہ ہم سے قیادت کی منتظر ہے۔ ترکی ہر ضروری قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے”۔فلسطین پر اسرائیلی حملوں پر غور کے لئے اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا ویڈیو کانفرنس

ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ترکی کی نمائندگی کی۔اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ “فلسطین کے لئے ایک بین الاقوامی دفاعی میکانزم کا قیام ضروری ہے”۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ وقت فلسطین میں باہمی اتحاد و عزم کے اظہار کا وقت ہے۔

امت مسلمہ ہم سے قیادت کی منتظر ہے۔ جہاں تک ترکی کا تعلق ہے ترکی اس معاملے میں ہر ضروری قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے”۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 52 بچوں سمیت 181 تک پہنچ گئی ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *