Home / پاکستان / آپ فائل لے جائیں اور کسی اور سے مقدمے کا فیصلہ کروا لیں ٹھیک ہے عدالت مجھے نہیں سننا چاہتی تو ۔۔چیف جسٹس گلزار احمد اور وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

آپ فائل لے جائیں اور کسی اور سے مقدمے کا فیصلہ کروا لیں ٹھیک ہے عدالت مجھے نہیں سننا چاہتی تو ۔۔چیف جسٹس گلزار احمد اور وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

Sharing is caring!

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پختونخواہ محکمہ تعلیم کیس میں کے پی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی جبکہ چیف جسٹس گلزار احمد اور وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، خیبرپختونخواہ حکومت کی اپیل منظور ہونے کے باوجود وکیل اونچی آواز میں دلائل دیتا رہا۔منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبر پختونخواہ محکمہ تعلیم کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ آپ فائل لے جائیں کسی سے مقدمے کا فیصلہ کروا لیں جس پر وکیل نے کہا
کہ ٹھیک ہے عدالت مجھے نہیں سننا چاہتی تو نہ سنے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت میں ایسی بات نہ کریں۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ عدالت نے آپ کو سن لیا ہے، عدالت آپ کو مزید کتنا سنے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے گزارش کر لی ہے اب مزید نہیں سنیں گے۔محمد شمیم کو استاد کی آسامی کیلئے کے پی محکمہ تعلیم نے نااہل قرار دیا تھا، فیصلے کیخلاف رجوع کرنے پر پشاور ہائیکورٹ نے امیدوار کے حق میں فیصلہ سنایا تھا،کے پی حکومت نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔‎

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *