Home / Uncategorized / اگر سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی شرط رکھی تو کیا پاکستانی عازمین حج کرسکیں گے؟حکام نے واضح کردیا

اگر سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی شرط رکھی تو کیا پاکستانی عازمین حج کرسکیں گے؟حکام نے واضح کردیا

Sharing is caring!

ریاض، اسلام آباد (این این آئی)سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کی وجہ سے کسی پاکستانی کے حج سے محروم رہنے کا امکان نہیں۔پاکستانی حکام کے مطابق اگر سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی شرط رکھی تب بھی پاکستانی عازمین حج کرسکیں گے، پاکستان کے پاس ایسٹرازینیکا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں موجود ہیں ،مزید

ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین اگلے مہینے ملنے کی توقع ہے۔پاکستانی حکام کے مطابق غیر ملکیوں کیلئے حج پالیسی کا اعلان ابھی نہیں ہوا اور حاجیوں کیلئے ویکسی نیشن سے متعلق خبریں صرف افواہیں ہیں، غیر ملکیوں کیلئے حج پالیسی کا اعلان 27 مئی کو متوقع ہے۔دوسری جانب این سی اوسی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 2 لاکھ 12 ہزار 525 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 2 لاکھ 12 ہزار 525 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ابتک 47 لاکھ 45 ہزار 378 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *