Home / پاکستان / اسے کہتے ہیں تبدیلی؟ 50 یونٹ سے کم میٹر استعمال کرنے والے گیس صارفین پر بھاری جرمانہ عائد کیا جانے لگا

اسے کہتے ہیں تبدیلی؟ 50 یونٹ سے کم میٹر استعمال کرنے والے گیس صارفین پر بھاری جرمانہ عائد کیا جانے لگا

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس جی سی ایل گیس کمپنی 50 یونٹ سے کم میٹر استعمال کرنے والے صارفین سے 3ہزار روپے جرمانے کی مد میں وصول کرنے لگ گئی۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ کمال الدین نے یہ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں صاحبزادہ کمال الدین نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گیس کی قلت کا مسئلہ تو ہے ہی لیکن اب ایس ایس جی سی ایل گیس کمپنی نے ایک نیا قانون بنا لیا ہے کہ جن صارفین کے میٹر 50یونٹ سے کم استعمال ہوئے ہیں ان کو اب 3ہزار سے زائد کے جرمانے کے بل ارسال کررہے ہیں۔ ایک تو گیس ہے نہیں تو میٹرز کیا استعمال ہوں گے گیس کمپنی کو اس بات کا پابند کیا جائے عوام پر سراسر ظلم نہ کیا جائے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *