لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن والے استعفیٰ دیں گے تو ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہم دوبارہ الیکشن کرا لیں گے۔
اپوزیشن میں اتنی اخلاقیات نہیں کہ وہ استعفیٰ دے دیں یہ کام اتنا آسان نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی کی تمام جماعتوں میں سے 3 جماعتوں پر کرپشن کے کافی سیریس الزامات ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت لوٹ مار کا خاتمہ کر کے اقتدار میں آئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی منافقت دکھاتے ہیں جہاں ہار گئے تو الیکشن ٹھیک نہیں جہاں جیت گئے تو سب ٹھیک ہے۔