کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل رائونڈر اور کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی جارحیت کا شکار بننے والے معصوم فلسطینی بچوں کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں،غم کی تمام راہیں عارضی ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ فلسطین کا جھنڈا اٹھائے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں دور بہت دور ہیں ہم،مگر یہ دل ہمارے دھڑکتے ہیں تمہارے ساتھ،اسی طرح جس طرح سے ہمارے آبا اور ان کے آبا کے دل،تمہارے اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں،غم کی تمام راہیں عارضی ہیں۔شاہد آفریدی کے پیغام کو ان کے اکائونٹس پر لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔