Home / Uncategorized / اگر رپورٹ ہمارے خلاف آئی تو راستے جدا، جہانگیر ترین گروپ اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اگر رپورٹ ہمارے خلاف آئی تو راستے جدا، جہانگیر ترین گروپ اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر کیانی کی پی ٹی آئی ترین گروپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے فواد چوہدری کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے کیے گئے ‘

وعدوں سے آگاہ کیا اور مطالبات کی منظوری کی گارنٹی مانگی۔قومی موقر نامے امت کے مطابق پی ٹی آئی ترین گروپ نے کہا کہ وزیر اعظم کو بتائیں کہ ہمارے حلقوں کے مسائل ہیں، عوام ہم سے توقعات رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کیساتھ کھڑے

ہیں، ترین کیخلاف رپورٹ آئی تو راستے جدا کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جو کرپٹ ہے اسکو پکڑیں لیکن ہمارے مسائل تو حل کریں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصل واوڈا جیسے وزرا کو بیان بازی سے روکیں، باتیں ہمیں بھی بہت آتی ہیں۔ اس موقع پر فواد چوہدری

نے کہا کہ آپ کے مسائل سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ عامر کیانی اور سیف اللہ نیازی پنجاب کے
معاملات پر نظر رکھیں گے، تلخ جملوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *