Home / اسلام / ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، 20 کلو آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے

ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، 20 کلو آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے

Sharing is caring!

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ملک بھر میں آٹے کا تھیلہ مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2 ہفتے کے دوران 20 کلو

آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے اضافہ دیکھا گیا۔ کراچی میں 1360، اسلام آباد 1333، لاہور 1070 اور پشاور میں قیمت 1150 تک پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق ملک میں بیس کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1360 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

ہیں۔ کراچی میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا 1360 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 1266، راولپنڈی میں 1333 روپے میں دستیاب ہے جبکہ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 1080 روپے تک کا ہو گیا ہے۔لاہور میں آٹے کا تھیلا 1070

روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔ فیصل آباد، بہاولپور میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1106 میں مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ سرگودھا میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1000 روپے تک ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں آٹے کا تھیلا 1080 روپے، حیدر آباد میں 1300 روپے اور سکھر میں 1120 روپے تک کا فروخت

ہو رہا ہے۔ لاڑکانہ کے شہری آٹے کا تھیلا 1180 روپے میں خرید رہے ہیں۔پشاور اور بنوں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1150 روپے کا ہے۔ کوئٹہ میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا 1250 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ خضدار میں آٹے کا تھیلا 1220 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *