لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت اور اسکے لوگوں نے مریم نواز کو لیڈر بنا دیا ہے۔ مریم نواز کی جانب سے 8دسمبر کو آر یا پار کہنے کا مقصدPDM کو دباؤ میں لانا تھا۔
سینئر صحافی عمران یعقوب نے کہا ملکی حالات اور سیاست کو اگر دیکھا جائے تو مریم نواز کا متحرک پن دیکھیں، ان کا پُر اعتماد ہونا ایسا ہی ہے۔ ایک وقت تھا جب وہ خاموش ہوکر گھر بیٹھ گئیں تھیں۔ عمران یعقوب نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اس کے کچھ لوگوں نے مریم نواز کو لیڈر بنا دیا ہے۔
کھوکھر پیلس میں (ن) لیگ کے کنونشن میں دو چیزیں بہت اہم تھیں۔ مریم نواز نےکہا 8دسمبر کو آر یا پار ہوگا یہ انہوں نے ایک تیر سے دو شکار کیے۔ جس میں سے ایک پیغام تبدیلی حکومت کیلئے تھا کہ ہم لوگ آرہے ہیں، دوسرا پی ڈی ایم کو دباؤں میں لانے کیلئے کہ آٹھ دسمبر کی تاریخ کو فیصلہ کرلیں ورنہ ہم اپنا فیصلہ کرلیں گے۔