اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک میں کورونا کی دوسرہی لہر شدت سے جاری ہے۔کورونا وائرس کے باعث ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل و چیئرمین پبلک سروس کمیشن محسن کمال انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے سابق ریٹائرڈ جنرل محسن کمال جو چیئرمین پبلک سروس کمیشن بھی رہ چکے ہیں عالمی وباء
کورونا کی وجہ سےانتقال فرما گئے ہیں ۔سیاسی و سماجی شخصیتوں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عظیم سپوت محسن کمال کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،جبکہ آزادکشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے اُن کا نام سنہری حروفوں میں لکھا جائے گا۔