محکمہ صحت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جو 20 مئی سے 15 جون تک نافذ رہے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے 20 تاریخ کو جاری لاک ڈاؤن نوٹی فکیشن میں تبدیلی کردی گئی ،
نیاجاری نوٹی فکیشن 20 مئی سے 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے اور ہفتہ اتوارکاروبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی تاہم صحت وعلاج،ویکسی نیشن، کھانے پینے ،کوریئر سے متعلق کاروبارکھلے رہیں
گے۔ترجمان نے کہا کال سینٹر،انٹرنیٹ،سیلولرکمپنیاں،اناج،مویشی اورسبزی منڈی کھلی رہیں گی ، ان ڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر
پابندی عائد رہےگی،ٹیک اویز کی اجازت ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام انڈور تقریبات، ریسٹورینٹس کمیونٹی سینٹرز اور مارکیز
پرپابندی ہوگی تاہم یکم جون سے 150 افراد کے ساتھ آوٹ ڈور کی تقریبات کی اجازت ہو گی، اس کے علاوہ تمام تفریحی پارکس پر مکمل
پابندی ہو گی تاہم جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام مزارات اور درباروں پرمکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر کو 50فیصدعملےکے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔