Home / اہم خبریں / سفری پابندی ختم، ویکسین لگوائیں اور سعودی عرب آجائیں

سفری پابندی ختم، ویکسین لگوائیں اور سعودی عرب آجائیں

Sharing is caring!

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے)کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم تمام لوگوں کے تحفظ کو یقینی

بنانے کے لیے وضع کردہ پروٹوکولز کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہیں۔ اتھارٹی کے ایک سرکلر کے مطابق کسی تفریحی گاہ میں آنے یا تفریحی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو سعودی عرب کی توکلنا ایپ پر کووِڈ19کی ویکسین لگوانے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا جبکہ کسی تفریحی

گاہ کو اس کی کل گنجائش کے صرف 40 فی صد کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہوگی۔تفریح گاہوں پر صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی لیکن اس کے باوجود وہاں آنے والے افراد کو ماسک پہننا ہوگا اورایک دوسرے سے کم سے کم ڈیڑھ میٹر کا سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے ماسک نہ پہننے والے افراد کو کسی تفریح گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تفریحی پروگرام منعقد کرنے والے منتظمین کو جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی سے اجازت نامے کے حصول کے لیے درخواست دینا ہوگی۔نیزکروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظِ ماتقدم کے طور پر تفریحی پروگراموں کے ٹکٹ آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *