Home / اہم خبریں / ارطغرل غازی کے کردار بامسی کا عثمان کار لوش میں کا انتقال، مداح غم میں مبتلا ہوگئے

ارطغرل غازی کے کردار بامسی کا عثمان کار لوش میں کا انتقال، مداح غم میں مبتلا ہوگئے

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ترکش سیریز ارطغرل غازی سے آغاز کرنے والے بامسی بے کا کردار کورلش عثمان میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ مسلمانوں کی مثالی اور تاریخی فتوحات پر مبنی سیریز کورلش عثمان میں نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے اور انہیں سیدھی راہ دکھانے والے بامسی بے کو ان کے چاہنے

والے اب مزید نہیں دیکھ سکیں گے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق گزشتہ شب سیریز کے دوسرے سیزن کی 60 ویں قسط نشر کی گئی جس میں بامسی بے کا انتقال ہوگیا۔ ناظرین پر اپنا سحر طاری کرنے والی سیریز میں ارطغرل کے وفادار ساتھی کی موت نے پاکستانیوں کو غم سے نڈھال کردیا جس کے بعدٹوئٹر پر

اب تک بامسی بے کے ہیش ٹیگ میں 13 ہزار سے زائد ٹوئٹ کیے جاچکے ہیں۔ایک صارف نے موت کے سین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا اور لکھا کہ 7 سال بعد یہ واقعی چلے گئے۔ایک صارف نے کہا آج رات ہم سب سے بہترین اور مثالی کردار کو الوداع کہتے ہیں جب کہ دیگر صارفین نے بھی اس کردار کے ختم ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ واضح رہے ارطغرل کے وفادار دوستوں میں سے صرف عبدالرحمٰن غازی اور بامسی بے کا کردار ہی   کورلش عثمان کے دونوں سیزن میں موجود تھے۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *