Home / اہم خبریں / جولائی سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، وزیر خزانہ شوکت ترین نے آس دلا دی

جولائی سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، وزیر خزانہ شوکت ترین نے آس دلا دی

Sharing is caring!

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جولائی سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی،حکومت ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس \بیس بڑھائے گی، آئی ایم ایف سے ہماری گفتگو جاری ہے، اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف سے کہا ہم آپ کا ہدف پورا کریں گے ، ٹیکس نہیں لگائیں گے ۔ایک

انٹرویومیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ گندم، دالیں درآمد کرنے کی وجہ سے اشیا کی قیمتیں زیادہ ہیں، مہنگائی کی ایک وجہ کسان اور ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں کا فرق بھی ہے، عالمی مارکیٹ میں فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں کمی

کا اثر پاکستان میں بھی آئے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ نئے ٹیکسز لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ حکومت ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس بیس بڑھائے گی، آئی ایم ایف سے ہماری گفتگو جاری ہے، اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف سے کہا ہم آپ کا ہدف پورا کریں گے لیکن ٹیکس پر ٹیکس نہیں

لگائیں گے، اس وقت وہ چیز کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہے، میری کوشش ہے کہ کوئی بھی زیادہ ٹیکس نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال نے ٹیکس وصولیوں کو متاثر کیا ہے۔شوکت ترین نے بتایا کہ حفیظ شیخ اور وزیراعظم کی پالیسی کی وجہ سے معیشت کا گراف اوپر گیا، جی ڈی پی گروتھ کا

کریڈیٹ حفیظ شیخ کو بھی جاتا ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام بہت سخت تھا جس کی وجہ سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا اور آئی ایم ایف نے ہمارے ساتھ زیادتی کی۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *