Home / اہم خبریں / لیگی رہنما محمد زبیر او ر وفاقی وزیراسد عمر ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے

لیگی رہنما محمد زبیر او ر وفاقی وزیراسد عمر ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے

Sharing is caring!

اسلام آباد(این این آئی)وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے معیشت کودیرپا ترقی کے راستے پرگامزن کرنا ہے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ جو پوچھ رہے ہیںکہ ”اچانک” معیشت کی رفتار کیسے

تیزہوگئی، ان کی خدمت میں 3 اپریل 2019 کا میرا یہ کلپ ہے اس وقت بتایا تھا کہ دوسال لگیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے معیشت کو دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے، فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے۔

دوسری جانب لیگی رہنماء محمد زبیر نے اسد عمر کی ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بات معیشت تباہ حال ہے،افراط زر ریکارڈ ہونے کی حد پر ہے۔ہفتہ کوسابق گورنر سندھ نے معاشی صورتحال پر وفاقی وزیر کے ٹویٹ کا جواب دیا اور کہاکہ پہلی بات

معیشت تباہ حال ہے،افراط زر ریکارڈ ہونے کی حد پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ2 کروڑ سے زیادہ افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیا ہے،موجودہ دور میں 50 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہوگئے انہوںنے کہاکہ ایک منٹ کے لئے اگر ہم آپ کی بات مان بھی لیں تو پھر مسئلہ آپ کا کپتان ہے ،جس نے آپ کو اسی مہینے تبدیل کردیا۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *