کراچی(این این آئی)اسپورٹس و فیشن کے شہرہ آفاق اٹالین لگژری برانڈ گچی یاگوچی نے پاکستانی و بھارتی خواتین کی قمیض یا کرتے سے ملتی جلتی شرٹ کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی قیمت تک فروخت کے لیے پیش کردیا۔گچی یاگوچی کو دیدہ زیب اور مہنگے لباس و جوتے
سمیت دیگر فیشن ایبل چیزیں متعارف کرانے کی وجہ سے پہنچانا جاتا تھاتاہم اس بار برانڈ کی جانب سے کڑاہی کی ہوئی خواتین کی شرٹ کو ساڑھے تین ہزار امریکی ڈالر کی رقم میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے پر لوگ حیران رہ گئے۔فیشن برانڈ نے خواتین کی جس ٹی شرٹ
کو ساڑھے تین ہزار امریکی ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کیا ہے، اس پر یورپی ملک یوکرین سمیت دیگر ممالک میں کی جانے والی کڑاہی کی گئی ہے۔مذکورہ شرٹ جنوبی ایشیائی ممالک اور خاص طور پر پاکستان اور ہندوستان میں خواتین کی قمیض یا کرتے سے نہ صرف ملتی
جلتی ہے بلکہ لوگ اسے پاکستانی قمیض کی کاپی بھی قرار دے رہے ہیں۔گچی یاگوچی کی جانب سے صرف ایک شرٹ کو ساڑھے تین ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 5 لاکھ 40 ہزار روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے پر حیران رہ گئے۔فیشن برانڈ کی جانب سے
متعارف کرائی گئی شرٹ کو دور جدید کے فیشن کے برعکس بھی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ مذکورہ طرز کی شرٹس اب کم ہی پہنی جاتی ہیں تاہم زیادہ تر لوگوں نے فیشن برانڈز کو شرٹ کی قیمت پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کچھ لوگوں نے کہا کہ پاکستان میں تو پورے کا پورا جوڑا وہ بھی دوپٹے کے ساتھ ڈھائی سے تین ہزار روپے کا ملتا ہے۔