Home / اہم خبریں / تازہ ترین کالم میں حسن نثار نے قوم کو جھنجھوڑ ڈالا

تازہ ترین کالم میں حسن نثار نے قوم کو جھنجھوڑ ڈالا

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار حسن نثار اپنے تازہ ترین کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ایک طرف خلفائے راشدین کی سادگی، بوریا نشینی کو دھیان میں رکھتے ہوئے منگولوں کے ہاتھوں مٹنے والوں کی شان و شوکت کی ایک جھلکی۔ فلپ حیٹی لکھتا ہے:’’خلیفہ کی مسند نشینی،

شادی، غیر ملکوں کے سفیروں کی باریابی پر دربار کی دولت اور جاہ و جلال کا بھرپور مظاہرہ ہوا کرتا تھا۔ خلیفہ مامون نے اپنے وزیر کی
18سالہ بیٹی بوران سے شادی کی جس کا جشن 835ء میں منایا گیا۔ دولہا دلہن کو طلائی فرش پر بٹھایا گیا جو موتیوں اور یاقوت سے

مزین تھا۔ ایک طلائی کشتی میں بے مثال موتی رکھ کر ان پر نچھاور کئے گئے۔ دو سو بتیوں کا عنبریں فانوس ضیا پاشی کر رہا تھا۔ عمائدین
سلطنت پر خام مشک کی بارش کی گئیں اور ان میں ایک شاہی پروانہ تھا جس میں کسی جاگیر وغیرہ کے انعام کا وثیقہ رکھا تھا۔ ایوان

خلافت میں 38 ہزار پردے آویزاں تھے۔ جسے ہم ’’خلیفہ‘‘ ہارون الرشید کہتے ہیں، بادشاہت کا معیاری نمونہ تھا۔ دریائے دجلہ کے کنارے خاص قسم کے بجرے بنوائے گئے تھے جن کی شکلیں مختلف جانوروں سے ملتی تھیں‘‘۔کاش اموی یا عباسی ’’شاہان‘‘ اپنی دولت کا عشر

عشیر بھی ہمارے لئے چھوڑ گئے ہوتے تو آج اسلام کا قلعہ پاکستان چشم زدن میں سارے قرضے اتار دیتا اور آج مورخہ 28مئی روزنامہ اخبار کی لیڈ یہ نہ ہوتی :’’بجٹ، IMF شرائط پوری کریں گے‘‘تاریخ چیخ رہی ہے ، سننے سمجھنے والا کوئی نہیں۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *