Home / اہم خبریں / رنگ روڈ سکینڈل میں نام ہونے کے باوجود زلفی بخاری خصوصی طیارے پر بیرون ملک چلے گئے‎

رنگ روڈ سکینڈل میں نام ہونے کے باوجود زلفی بخاری خصوصی طیارے پر بیرون ملک چلے گئے‎

Sharing is caring!

دبئی (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری دبئی چلے گئے ،زلفی بخاری اسلام آباد سے تین دیگر افراد کے ہمراہ دبئی گئے ،زلفی بخاری سمیت چاروں افراد خصوصی طیارے پر صبح پانچ بجے دبئی روانہ ہوئے ،رنگ روڈ الائنمنٹ کی تبدیلی کے حوالے سے زلفی بخاری

کے خاندان کو بھی فائدہ پہنچانے کا الزام عائد تھا،رنگ روڈ الائنمنٹ تبدیلی میں نام آنے پر زلفی بخاری نے معاون خصوصی کے عہدہ سے
استعفے دے دیا تھا،زلفی بخاری کے ہمراہ ظفر اکرام،فخر عالم اور عمران سعید بھی دبئی روانہ ہوئے۔دوسری جانب راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے

کے بعدراولپنڈی لئی ایکسپریس کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑگیا،حلقے سے منتخب رُکن قومی اسمبلی اوروزیرداخلہ شیخ رشید احمدکی
کوششوں سے چند ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے اس انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعدشہربھرمیں اس سلسلے میں خیرمقدمی بینرزبھی لگائے گئے لیکن تاحال اس منصوبے کے لئے کوئی ابتدائی کاغذی کارروائی بھی مکمل نہیں ہوسکی ہے،یہ

منصوبہ بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جانا ہے لیکن اس سلسلے میں تاحال کوئی عملی اقدامات نظرنہ آنے سے شہریوں میں مایوسی پھیل رہی ہے،ذرائع کے مطابق فنڈزکی دستیابی اس منصوبے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئی ہے جس کے بعداس سلسلے میں
شروع کی گئی خیرمقدمی مہم بھی تقریبا ختم ہوچکی ہے،اس سڑک کے بننے سے نہ صرف روزگارکے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہونگے بلکہ اس کے

ساتھ ساتھ اس سے راولپنڈی شہرسے ٹریفک کا بوجھ کم کرنے میں بھی کافی مدد ملے گی۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *