Home / اہم خبریں / احمدی نژاد نے ایرانی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہرکیے جانے کے بعد ریاستی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کر دیا تہلکہ خیز انکشافات

احمدی نژاد نے ایرانی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہرکیے جانے کے بعد ریاستی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کر دیا تہلکہ خیز انکشافات

Sharing is caring!

تہران(این این آئی)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے دستوری کونسل کی طرف سے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہرکیے جانے کے بعد انہوں نے ریاستی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں احمدی نژاد نے کہا تھا کہ اگر انہیں

صدارتی امیدوار کے طور پرقبول نہ کیا گیا توہ ریاستی راز افشا کردیں گے۔ ایران کی دستوری کونسل نے ان کے صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں جس کے بعد انہوں نے ریاستی رازوں کا افشا شروع کردیا ہے۔اہم ریاستی اور حساس رازوں میں ایک اہم راز 11 اپریل کو

ایران کے نطنز جوہری پلانٹ میں ہونے والے دھماکے ہیں۔ ان کے بارے میں احمدی نژاد نے کہا کہ نطنز جوہری پلانٹ میں ہونے والا نقصان 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہے مگر حکومت نے کہا تھا کہ نطنز پلانٹ میں ہونے والے دھماکوں سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔اس کے ساتھ احمدی نژاد نے ایک اور رازکا بھی پردہ چاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ توقوزآبادپلانٹ جوہری دستاویزات چوری کی گئیں۔ سابق ایرانی صدر نے پہلی

بار انکشاف کیا کہ ایران کے خلائی پروگرام کی حساس دستاویزات بھی چوری کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے میرے گھر کے باہر جاسوسی کیمرے نصب کرنے کے بجائے نطنز کے جوہری پلانٹ کے باہر کیمرے نصب کریں تاکہ پلانٹ میں دھماکوں اور قوم کو ارب ڈالر کے نقصان سے بچایا جاسکے۔ سیکیورٹی اداروں کو تورقوز آباد میں خفیہ کیمرے لگانے چاہییں تاکہ حساس دستاویزات کی چوری روکی

جاسکے۔ میرے گھر کی جاسوسی کے بجائے خلائی پروگرام کی سیکیورٹی سخت کی جائے تاکہ اس کی معلومات اور دستاویزات کی چوری روکی جاسکے۔سابق ایرانی صدر نے استفسار کیا کہ ایران کے سیکیورٹی ادارے میرا تعاقب کیوں کرتے ہیں؟۔ میری زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے جس میں کوئی بات پوشیدہ نہیں۔ اگر میری سرگرمیوں پر شک ہے تومجھے خفیہ کیمرہ دیں جسے میں اپنے کپڑوں پر لگا دوں۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *