Home / پاکستان / عسکری قیادت کو متنازعہ بنانے کا پلان! PDM آٹھ دسمبر کو کیا کرنے جا رہی ہے؟ بھانڈا پھوٹ گیا

عسکری قیادت کو متنازعہ بنانے کا پلان! PDM آٹھ دسمبر کو کیا کرنے جا رہی ہے؟ بھانڈا پھوٹ گیا

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم جو لانگ مارچ کرے گی اس کی آخری منزل اسلام آباد نہیں بلکہ راولپنڈی ہوگا، پی ڈی ایم کی جانب سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ عسکری قیادت کو متنازعہ بنا کر دباؤ میں لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اگلا نشانہ راولپنڈی ہے، نواز شریف اس کام کے لیے پوری طرح متحرک ہیں، اسی لیے وہ جنرلز کے استعفوں کی بات کر رہے ہیں۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ آنے والے دِنوں میں ان لوگوں کی تمام غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی، یہ آٹے اور دال کے بھاؤ جان جائیں گے۔

یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ مریم نواز کی جانب سے اعلان کیا جاچکا ہے کہ آٹھ دسمبر کو آر یا پار کر دیا جائے گا، اس حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ اپوزیشن استعفوں کے معاملے پر متفق ہوچکی ہے ، پہلے پیپلز پارٹی اس معاملے پر آمادہ نہیں تھی تاہم اب پیپلز پارٹی نے بھی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *