Home / اہم خبریں / ’’ملک میں کرونا کی بھارتی قسم کے 4 کیسز کی تصدیق کر دی گئی ‘‘

’’ملک میں کرونا کی بھارتی قسم کے 4 کیسز کی تصدیق کر دی گئی ‘‘

Sharing is caring!

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی )صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے چار کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ صوبہ سندھ کے سیکریٹری صحت کاظم جتوئی کے حوالےسے بتایا ہے کہ صوبے میں چار ایسے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں بھارتی قسم پائی گئی ہے

۔دوسری جانب گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 43 اموات ہوئیں جن میں سے 15 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 117 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 70 فیصد, لاہور میں 35 فیصد, پشاور میں 29 فیصد اور بہاولپور میں

32 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 37 فیصد،صوابی میں 41 فیصد،بہاولپور میں 35 فیصد اور ملتان میں 50 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 52 ہزار

223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 15 ہزار 916, پنجاب میں 22 ہزار 109, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 116, اسلام آباد میں 3 ہزار 636, بلوچستان میں 1 ہزار 391, گلگت بلتستان میں 413, آزاد کشمیر میں 642 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ

41 ہزار 241 ہو چکی ہے۔بلوچستان, آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 448 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 33 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ

افراد کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 232, بلوچستان میں 25 ہزار 148, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 578، اسلام آباد میں 81 ہزار 195, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 32 ہزار 549، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 686 اور سندھ میں 3 لاکھ 17 ہزار 665 مریض ہیں۔ملک بھر میں

کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 779 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 20 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 9 ہزار 999 اموات جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 17

مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 73 جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 760 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 277 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 543 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ

32 لاکھ 21 ہزار 581 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 280 مریض زیر علاج ہیں۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *