اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صد آصف زرداری کی حالت سنبھل نہ سکی، گر پڑے، سر پر سخت چوٹیں، طبی بنیادوں پر حاضری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے وکیل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خرابیِ طبیعت کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،
میں ضیاء الدین ہسپتال میں گزشتہ 22 نومبر سے داخل ہوں ، درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی جمع کروائی جا رہی ہیں۔دوسری جانب جو عدالت میں میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی ہے اس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کو سر پر چوٹیں آئی ہیں، وہ گر پڑے تھے جسکی وجہ سے انہیں بائیس نومبر کو دوبارہ عدالت میں داخل کروا دیا گیا ہے۔روپورٹ کے مطابق آصف زرداری رات کو گر گئے تھے جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہیں، سر میں سوجن ہونے اور سینے میں شدید درد کی وجہ سے انہیں اسپتال داخل کروایا گیا ہے۔