اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو عہدے سے برطرف کردیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان کےخلاف انکوائری مکمل کرلی گئی،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان کوعہدے سے برطرف کردیا گیا،چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے ریڈزون میں جھگڑے پر فائرنگ کی تھی ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے جہانگیر اعوان کو شنوائی کا موقع دیا۔
واضح رہے کہ ریڈزون کے علاقے میں ایڈیشنل سیشن جج اور پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی کے شوہر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر فائرنگ بھی کی گئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج جہانگیر اعوان کیخلاف انکوائری کاحکم دیاتھا۔