Home / اہم خبریں / بابر اعظم نے منگنی کر لی, آئندہ سال شادی ہو گی

بابر اعظم نے منگنی کر لی, آئندہ سال شادی ہو گی

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی آئندہ برس ہوگی۔بابر اعظم کا رشتہ ان کی کزن سے طے ہوا ہے اور دونوں خاندانوں کی جانب سے آئندہ سال شادی پر اتفاق رائے ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے سینئر صحافی ماجد بھٹی کےمطابق بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا کی بیٹی سے طے ہے

اور ان کی منگنی بھی ہوچکی ہے۔ ماجد بھٹی کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی کا قومی ٹیم کو بھی علم ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی بابر اعظم کو شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) پاکستان کھلاڑی بابراعظم کو

پلیئرآف دی منتھ قرار دے دیا ہے۔بہترین کھلاڑی کیلئے بابر اعظم، فخر زمان اور کوشل بھرتل میں مقابلہ تھا۔فخر زمان نے100.66 کے تناسب سے302 رنز بنائے جن میں2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔بابر اعظم نے76 کے تناسب ایک روزہ میچز میں228 رنز اور43.57 کے تناسب سےٹی20 میچز میں305 رنز

بنائے۔تیسرے’پلیئر آف دی منتھ‘ کشال بھرتل نے بین الاقوامی ٹی20 میچز میں69.50 کے تناسب سے 278 رنز بنائے۔شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے تھے۔خیال رہے کہ آئی سی سی نے جنوری2021 سے مرد و خواتین کرکٹرز کیلئے ’پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ تاکہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سراہا جائے۔پلیئر آف دی مہینے کا فیصلہ آزاد ووٹنگ اکیڈمی کے ذریعہ کیا جائے گا جس میں پوری دنیا کے کرکٹ شائقین شامل ہوں گے۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *