Home / اہم خبریں / اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ، کرونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا

اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ، کرونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواہد چودھری نے کہا ہے کہ اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے،بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا،

مہنگائی کے ساتھ ساتھ عوام کی قوت خرید بھی بڑھی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزے کا اجراء شروع کر دیا جب کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے

دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں تاہم ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگائی میں

اضافہ تو ہوا لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے تاہم امید ہے کہ اگلے دو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہوگا

۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *