Home / پاکستان / انا للہ وانا الیہ راجعون! ہزاروں علماء کے اُستاد، نامور عالمِ دین انتقال کر گئے،فضا سوگوار

انا للہ وانا الیہ راجعون! ہزاروں علماء کے اُستاد، نامور عالمِ دین انتقال کر گئے،فضا سوگوار

Sharing is caring!

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایک اور مذہبی شخصیت سے محروم، جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم، شیخ الحدیث والتفسیر، مفتی زر ولی خان انتقال جہانِ فانی سے کوچ کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مفتی زر ولی خان انتقال کر گئے ہیں جو کہ پچھلے 3 مہینوں سے شدید علیل اور کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مفتی زر ولی خان نے 67 برس کی عمر میں انتقال پایا، پچھلی رات انکی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال لایا گیا ، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔مفتی زر ولی خان نے 1978 میں احسن العلوم کی دینی درس گاہ قائم کی، اور پوری زندگی درس و تدریس سے وابستہ رہے، وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔مفتی زر ولی خان کا شمار ہزاروں علما کے بھی استادوںمیں ہوتا ہے، وہ تفسیر و حدیث کے درس میں منفرد مقام بھی رکھتے تھے۔


طارق جمیل کی جانب سے مولانا زر ولی خان کے انتقال پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ ’’انالله وانا اليه راجعون!مفتی زر ولی خان رحمة الله عليه آج اپنے اللہ کی طرف رخصت ھو گئے ھیں،مرحوم علم و عمل کی راہ میں اپنی مثال آپ تھے،اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین‘‘۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *