Home / اہم خبریں / بجلی صارفین کیلئے خوشخبری ، بڑا ریلیف مل گیا

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری ، بڑا ریلیف مل گیا

Sharing is caring!

اسلام آباد(این این آئی)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، سی پی پی اے نے 86 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، تاہم سابقہ بقایاجات کلیئر کرنے کے باعث

صارفین کو مزید43 پیسے ریلیف نہ مل سکا۔نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی، سی پی پی اے نے بجلی 84 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کر رکھی تھی، کمی کی درخواست اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔سی پی پی اے

نے بتایا کہ اپریل میں پانی سے 24.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 24.54 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں کوئلہ سے 23.28 فیصد بجلی پیدا کی، گئی، گیس سے 12.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 43 پیسے سستی ہو گی،

اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 87پیسے فی یونٹ سے زیادہ سستی ہونی تھی، نیپرا نے 43 پیسے فی یونٹ سے بقایا جات کی مد میں ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 4 ارب 40 کروڑروپے سے زائد کا فائدہ ہو گا۔لوڈشیڈنگ کے حوالے سے چیئرمین

نیپرا نے کہا کہ جس فیڈر پر نقصانات زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں، ہم نے لکھا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہ کریں مگر حکومت کو ایسا کرنا پڑتی ہے، گردشی قرضہ پر وزارت سے مل کر ماہانہ رپورٹنگ کا نظام تیارکرلیاہے، گردشی قرضہ کے بارے میں ماہانہ رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔‎

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *