Home / اہم خبریں / نوجوان بیٹے نے بیوی کے کہنے پر حقیقی باپ کو پاگل کہہ کر گھر سے نکال دیا

نوجوان بیٹے نے بیوی کے کہنے پر حقیقی باپ کو پاگل کہہ کر گھر سے نکال دیا

Sharing is caring!

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے قصبہ ساہیوال کے گائوں نوشہراں کھوکھراں میں نوجوان بیٹے نے بیوی کے کہنے پر حقیقی باپ کو پاگل کہہ کر گھر سے نکال باہر کیا جو لوگوں کے رحم وکرم پر زندگی گزرنے پر مجبور ہو گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ کے قصبہ

ساہیوال کے نوشہراں کھوکھراں کے نوجوان احمد شیر نے اپنے سگے باپ محمد عبداللہ کو پاگل کہہ کر گھر سے نکال باہر کیا جو لوگوں کے رحم وکرم پر زندگی گزرانے پر مجبور ہو گیا جس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ وہ زمیندارہ کرتا اور اپنے بیٹے احمد شیر کی شادی بڑی دھوم دھام سے

کرتے ہوئے اپنا رقبہ بیٹے کے نام کروا دیا اب میرے بیٹے احمد شیر نے بیوی کے ساتھ مل کر مجھے گھر سے نکال دیا اور ساری پراپرٹی پر قابض ہو گیا جبکہ بہو کا کہنا ہے تم پاگل ہو اس لئے بیٹیوں کے گھر جا کر رہو ،بوڑھے زمیندار محمد عبداللہ کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹیوں کے گھر رہنے کی

بجائے اللہ تعالیٰ سے موت کی دعا کو ترجیح دوں گا۔اس نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے اپیل کی کہ واقعہ کا نوٹس لیکر داد رسی کرتے ہوئے بیٹے اور بہو کے ظلم سے بچایا جائے اورمیرا رقبہ مجھے واپس دلوانے کے اقدامات کئے جائیں۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *