Home / اہم خبریں / طلبہ کے لیے زبردست خوشخبری ، حکومت نے 20 فیصد اضافی نمبرز دینے کا ڈرافٹ تیار کر لیا

طلبہ کے لیے زبردست خوشخبری ، حکومت نے 20 فیصد اضافی نمبرز دینے کا ڈرافٹ تیار کر لیا

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے 20 درخت لگانے پر طلبہ کو امتحانات میں اضافی 20 نمبرز دینے کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو طلبہ ڈگری کا آغاز کریں گے انہیں 20 درخت لگانے پر امتحانات

میں 20 نمبرز اضافی دیئے جائیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے جو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو درخت لگانے کے عوض نمبرز دینے کا آئیڈیا وزیراعظم عمران خان کو بھی بہت پسند آیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل طلبہ کو

نیشنل کیڈیٹ کورس (این سی سی) مکمل کرنے پر اضافی نمبر دیئے جاتے تھے۔دوسری جانب موسمیاتی تبدیلی اور درخت لگانے سے متعلق ورچوئل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے لیے انتہائی خوشی کا دن ہے کہ ہم اربوں درخت لگا رہے ہیں۔ ایک ارب درخت لگا لیے

اب ہمارا اگلا ہدف 10 ارب درخت لگانا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بلین ٹری اقدام اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ایکو نظام کی بحالی کا عشرہ کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے قومی پارکس سے جنگلی حیات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔ ہم مزید 9قومی پارکس بنا رہے ہیں ان کے ذریعے درختوں کی حفاظت یقینی

بنائی جاسکے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم مینگرو جنگلات کے رقبے میں اضافے کیلئے بھی موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران ماحولیاتی اقدامات سے 80 ہزار گرین روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *