Home / اہم خبریں / صوبائی حکومت نے پنشن اصلاحات کی اصولی منظوری دے دی ریٹائرمنٹ کیلئے کم سے کم 25سال سروس اور 55 سال عمرلازمی ہوگی

صوبائی حکومت نے پنشن اصلاحات کی اصولی منظوری دے دی ریٹائرمنٹ کیلئے کم سے کم 25سال سروس اور 55 سال عمرلازمی ہوگی

Sharing is caring!

کرچی (این این آئی) سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی اصولی منظوری دے دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ جلد ریٹائرمنٹ پر پابندی ہوگی، ریٹائرمنٹ کیلئے کم سے کم 25سال سروس اور 55 سال عمرلازمی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی اصولی منظوری دیدی ، سندھ کابینہ میں پنشن بل

کنٹرول کرنے کیلئے اصلاح پر غورکیاگیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کے ملازمین کی تعداد 493182 ہے، ملازمین 23.9 بلین روپے ماہوار تنخواہ لیتے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کا ماہوار پنشن بل 13.3 بلین روپے ہے، ہمیں اسکی اصلاحات کرنی ہیں تاکہ پنشن بل کم ہو، موجودہ

طریقہ چلتا رہا تو 10 سال بعد پنشن بل سیلری بل سے بڑھ جائے گا۔اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کابینہ میں مختلف تجاویز پر غور،جلدریٹائرمنٹ پرپابندی ہوگی، ریٹائرمنٹ کیلئے کم سے کم 25سال سروس اور 55 سال عمر لازمی ہوگی، اس سے حکومت پر 433.3 بلین روپے بوجھ کم ہوجائے گا۔بریفنگ میں کہا

گیا پنشن آخری تنخواہ کے بجائے3سال کی اوسط تنخواہ کے حساب سے لگائی جائے گی ، اس سے حکومت پر 348.8 بلین روپے کا بوجھ کم ہو جائے گا، فیملی پنشن فوری طور پر فیملی ممبران پر محدود ہوجائے گی، فیملی پنشن بیوی، شوہر اور بیٹے جو 21 سال سے کم عمر ہو تک محدود ہوگی، اس اصلاحات

سے 112.179 بلین روپے کا بوجھ کم ہوجائے گا۔سندھ حکومت پنشن فنڈ میں شراکت 0.5 فیصد22-2021 میں کرے گی، اصلاح شدہ پنشن اسکیم کا اطلاق اب سے نئی بھرتی کئے جانیوالے ملازمین پر ہوگا۔

About nasir

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *