Home / پاکستان / وزیراعلی عثمان بزدار کی حجامت کرنے کے بعد حجام نے ویڈیو ٹک ٹاک پر ڈال دی

وزیراعلی عثمان بزدار کی حجامت کرنے کے بعد حجام نے ویڈیو ٹک ٹاک پر ڈال دی

Sharing is caring!

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بنی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی۔چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے میک اپ آرٹسٹ سے بال کٹوائے اور انٹرویو کے لیے میک اپ کروایا۔ عثمان بزدار نے گلبرگ کے مشہور حجام کو ایوان وزیر اعلیٰ بلوایا۔نجی ٹی وی آج کے مابق حجام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حجامت بنانے کے ساتھ ٹک ٹاک کے لئے اپنی تصویر بھی بنوائی اور اس کی

ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کردی، جو وائرل ہوگئی۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث شروع ہوگئی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حجامت کے کیا دام دئیے۔سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بال کتنے میں بنوائے بھیا، تو کسی نے لکھا کہ حجام کی تو قسمت جاگ گئی۔اس طرح ملے جلے تبصروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل وزیراعلیٰ

پنجاب نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کی میٹنگ کی تھی جس میں کئی افراد کو جھاڑ بھی پلا دی تھی۔ انہوں نے وزرا سے کہا تھا کہ میری مرضی میں جس کو میٹنگ میں بلاؤں اور جس کو نہ چاہے نہ بلاؤں۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہاتھ اور پاؤں سے معذور ہونہار طالبہ کرن اشتیاق کو 50ہزار نقد امداد اور اس کے بھائی خان اشتیاق

کو محکمہ سول ڈیفنس میں ملازمت کے آرڈرز فراہم کر دیئے گئے۔وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے نقد رقم اور ملازمت کے آرڈر اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر)ر یاست علی نے چک135پی میں معذور ہونہار طالبہ کرن اشتیاق کو اس کے گھر جا کر حوالہ کئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ریاست علی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی

ہدایت پر ہونہار طالبہ کو امدادی چیک اور اس کے حقیقی بھائی خان اشتیاق کو محکمہ سول ڈیفنس میں ملازمت کے آرڈر فراہم کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرن اشتیاق اس ضلع کا اثاثہ اور قدرتی طور پر مختلف صلاحیتوں سے محروم افرادکے لئے مثال ہیں کہ جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہ بناتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی حکومت پنجاب نے

اس ہونہار طالبہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اور اسے اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے7لاکھ روپے کی مستقل امداد اس طالبہ کے ذاتی اکانٹ میں جمع کرائی ہے تاکہ کرن اشتیاق کی تعلیمی سرگرمیاں بغیر تعطل جاری رہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرن اشتیاق کی درخواست پر حکومت پنجاب نے طالبہ کے

والد اشیاق احمد(مرحوم)کوسرکاری ملازمت اور کرن اشتیاق کو کالج لانے لیجانے کے لئے موٹر سائیکل دی تھی اور اب اس طالبہ کے والد کی وفات کے بعد ان کے حقیقی بھائی خان اشتیاق کو وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرکاری ملازمت کے آرڈرز دے دیئے گئے ہیں۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *