Home / پاکستان / کلیئرنگ ایجنٹ کا کردار ختم، درآمد کنندگان کی سہولت کے لیے نیا نظام نافذ

کلیئرنگ ایجنٹ کا کردار ختم، درآمد کنندگان کی سہولت کے لیے نیا نظام نافذ

Sharing is caring!

)حکومت نے کوریا اور جاپان کی طرز پر درآمد کنندگان کو مالی فائدہ پہنچانے اور سہولت دینے والا نیا نظام متعارف کرادیا جس سے ڈرائی پورٹ پر کلیئرنگ ایجنٹ کا کردار ختم ہوگیا۔درآمد کنندگان کے سامان کی آسان کلیرینس کیلیے محکمہ کسٹم ڈائریکٹر ریفامز حکام نے آٹومیٹک کمپیوٹرائزڈ سسٹم ملک بھر میں نافذ کر دیا ہے، جس کے لیے وی بوک ریفرنس نمبر215/2169 بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس ریفرینس کے تحت پرنسپل آپریزر اور آپریزر کے ماڈل جی ڈی ،انٹری گڈز ڈیکلریشن کو چیک کرنے کے اختیارات ختم کردئیے گے ہیں۔اب درآمد کنندگان ماڈل جی ڈی گھر بیٹھے ہی کمپیوٹرسسٹم میں فیڈ کرسکیں گے، اورکنٹینرز میں سامان کی کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کیلیے ماڈل جی ڈی گڈز ڈیکلریشن میں فیڈ سامان کے حوالے سے کمپیوٹر آٹومیٹک سسٹم کے تحت کسٹم ڈیوٹی لگا دے گا جس کے بعد

امپورٹر کسٹم ڈیوٹی اور شپنگ کمپنی کا کرایہ ادا کرنے کے بعد ڈرائی پورٹ سے چند گھنٹوں کے بعد اپنا کنٹینرز لے جا سکے گا۔یہ بات زیر غور رہے کہ درآمد کنندہ کی جانب سیگڈز ڈیکلریشن میں کنٹینرز میں ظاہر کیے گئیسامان کی جگہ کوئی اور سامان نکل آیا تو کسٹم حکام آئندہ سے اس امپورٹر کو بلیک لسٹ میں شامل کردیں اور پھر وہ گرین سگنلز سسٹم میں شامل نہیں ہوسکے گا۔اس حوالے

سے ملک بھر کے تمام چیف کلکٹرزکسٹم، ڈائریکٹرز جنرل کسٹم، کلیکٹرزکسٹم اور ڈائریکٹرز کسٹم کو نوٹیفکیشن بھجوادیا گیا ہے۔ اس نئے نظام سے ڈرائی پورٹس سے کنٹینرز کو کلیئر کروانے میں کسٹم کلیرنگ ایجنٹس کردار ختم ہوجائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ کسٹم حکام درآمد کنندہ کی جانب سے ماڈل جی ڈی گڈز ڈیکلریشن میں ظاہر کی گئی چیزوں میں سے کسی بھی ایک کنٹینرکو صرف یہ دیکھنے

کیلیے چیک کرسکتے ہیں کہ آیا درآمد کنندہ نے جوچیز گڈز ڈیکلریشن میں لکھی ہے وہ ہے یا نہیں۔اگر کنٹینر میں ظاہر کی گی چیزوں کے برعکس اشیا نکلیں تو نہ صرف اس امپوٹرز سے متعلقہ سامان کی کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائیگی بلکہ آئندہ کیلیے اس امپوٹرکو گرین سگنلزسسٹم سے نکال کر بلیک لسٹ سسٹم میں ڈال دیا جائیگا

اور اس درآمد کنندہ کے ہر منگوائے گئے سامان کو چیک کرنے کے بعد ہی ڈرائی پورٹ سے باہر بھیجا جاسکیگا۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *